20 مئی 2013 - 19:30

روس کے دارالحکومت ماسکو میں سکیورٹی نے دہشت گردی کا ایک منصوبہ ناکام بناتے ہوئے دو شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

ابنا: روس کے دارالحکومت ماسکو میں سکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردی کا ایک منصوبہ ناکام بناتے ہوئے دو شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔کارروائی میں ایک شدت پسند کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ایک اہلکار معمولی زخمی ہوا ہے۔ حکام کے مطابق انسداد دہشت گردی کے اہلکاروں نے اورکووؤ زیوو کے علاقے میں ایک مکان میں کارروائی کی جہاں شدت پسندوں کا ایک گروپ ماسکو میں حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔اطلاعات کے مطابق شدت پسند روسی شہری تھے اور انہوں نے پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں تربیت حاصل کی تھی۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں دارالعلوم دیوبند سے وابستہ تمام سعودی عرب کے سلفی وہابی نظریات کے مدارس میں دہشت گردی کی تربیت دی جاتی ہے اور دارالعلوم حقانیہ کے مہتتم اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ افغانستان میں 95 فیصد طالبان شدت پسند ان کے مدارس کے تربیت یافتہ ہیں پاکستان اور افغانستان میں سلفی وہابی مدرسوں کو سعودی عرب سے امداد مل رہی ہے جس سے وہ ہتھیار اور دیگر جنگي ساز و سامان خریدتے ہیں۔

.....

/169